طالبان کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات،افغان رہنما افغانستان کے مستقبل کے لیے سنجیدہ فیصلے کریں، جواد ظریف

تہران :افغان طالبان اور افغان سیاسی رہنماؤں نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر طالبان اور افغان سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ جوادظریف نے کہا کہ افغان رہنما اور افغان عوام افغانستان کے مستقبل کے لیے سنجیدہ فیصلے کریں۔انہوں نے کہا کہ ایران فریقین کے درمیان مذاکرات عمل میں مدد کے لیے تیار ہے۔افغان طالبان نے کہا کہ مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے پر عزم ہونا افغان رہنماؤں اور سیاسی گروپوں کیلئے بہترین انتخاب ہو گا۔افغان طالبان کے ترجمان کے مطابق طالبان کا وفد ایران میں کابل سے آنے والے افغان سیاسی رہنماؤں کے گروپ سے بھی ملاقات کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں