گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو 65کروڑ کے اسکالرشپ دے رہے ہیں، شفقت محمود

گلگت بلتستان:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلباوطالبات کو اعلی تعلیم کیلئے 65کروڑ کے سکالر شپ دے رہے ہیں، بلتستان یونیورسٹی کی توسیع کے لئے 60 کروڈ روپے مختص کئے گئیہیں۔گلگت بلتستان کے طلباکے لئے 6سو نشستوں پر ماڈرن ٹیکنالوجیز کی تربیت کے حوالے سے مالی مدد کی جائے ئیگی،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے جمعرات کو گلگت بلتستان اسمبلی کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی ذیدی سے ملاقات کی۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور علاقے کی تعمیر و ترقی پر گفتگو کی گ۔ملاقات میں صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم خان،سینئر وزیر کرنل(ر)عبید اللہ بیگ اور پارلیمانی سیکرٹری تعلیم جی بی اسمبلی ثریا ذمان بھی موجود تھیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستا میں تعلیمی مسائل پر بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کیتعلیم کے حوالے سے وفاق میں پھنسے ہوئے پی سی فورز میں پیشرفت یقینی بنائیں گے۔سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت یقینی بنائیں گے۔گلگت میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ریجنل کیمپس کھولا جا رہا ہے۔علاقے کے مدار س کو مین سٹریم کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں