عمران خان سے سرفراز بگٹی اور انوارالحق کی ملاقات،بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر سرفراز احمد بگٹی اور سینیٹر انوارالحق نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں بلوچستان میں حکومت کے ترقیاتی پیکیج کے معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات اور مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی،بلوچستان میں امن اور صورتحال کی بہتری کے لئے مذاکرات کے وزیرِ اعظم کے فیصلے پر بھی بات چیت و مشاورت کی گئی،سینیٹر صاحبان نے وزیرِ اعظم کے فیصلے کو سراہا اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں