تربت، کرونا وباء کے پیش نظر جمعہ کے روزتربت میں مکمل لاک ڈاؤن کیاگیا
تربت (نمائندہ انتخاب) تربت، کرونا وباء کے پیش نظر جمعہ کے روزتربت میں مکمل لاک ڈاؤن کیاگیا، تربت انتظامیہ نے انجمن تاجران تربت کے تعاون سے کرونا کی بڑھتی شدت کے پیش نظر جمعہ کو تر بت میں لاک ڈاؤن کیاگیا، تربت میں ایک دن میں کئے گئے کرونا کے94ٹیسٹ میں سے43افرادمیں کرونا مثبت رپورٹ ہوئی ہے، ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایم ایس ڈاکٹرمیریوسف خان کے مطابق تربت میں اب تک 20ہزار افرادکرونا ویکسین لگواچکے ہیں، ٹیچنگ ہسپتال تربت کے آئیسولیشن وارڈ میں 4مریض آکسیجن پر ہیں،ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایم ایس ڈاکٹر میریوسف خان نے بتایا کہ کرونا وائرس کی چوتھی لہر نے کیچ کو شدید متاثر کردیا ہے ضلع کیچ میں 58فیصد لوگ کرونا وائرس سے متاثر ہیں انہوں نے کہاکہ صرف گزشتہ جمعہ کے روز 94 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 43 لوگ کرونا وائرس کا شکار نکلے جوکہ ایک تشویشناک بات ہے گزشتہ جون کے مہینے میں متعدد لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 465لوگ کرونا سے متاثر تھے،بلیدہ،دشت،بالیچہ سمیت کیچ کے مختلف علاقوں سے کورنا وائرس سے متاثر لوگ تربت آرہے ہیں انہوں نے کہاکہ ابھی تک ضلع کیچ میں بیس ہزار لوگوں کی ویکسینشن کروائی گئی ہے جس میں کیچ کے تمام ڈاکٹرز حضرات اور انکی فیملی بھی شامل ہیں اور میں نے اپنی فیملی کے تمام ممبران کا ویکسینشن کروایا ہے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ کرونا ویکسین کے بارے میں غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں گزشتہ روز صرف ٹیچنگ ہسپتال تربت میں 500افراد کو کرونا بچا ؤکے ویکسین لگوائے گئے ہیں آج تک کوئی بھی شخص کو کسی بھی قسم کا کوئی بڑا ری یکشن نہیں ہوا ہے انہوں نے کہاکہ لوگ سنی سنائی باتوں پر توجہ مت دیں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ ویکسینشن کروائیں اگر کسی بھی ویکسین میں اگر زیرو فیصد خرابی بھی ہو تو ڈبلیو ایچ او اسے خود مستردکرے گی، ادھر کرونا کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک روزہ لاک ڈاؤن کا انجمن تاجران تربت نے بھرپور ساتھ دیا اور آئندہ ایس اوپیز کے تحت دوکانیں کھولنے کااعلان کیاہے۔


