انڈونیشیا، بحری جہاز ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک، 16 لاپتہ
جکارتہ:انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے پانیوں سے جمعہ کے روز تک مجموعی طور پر 10 لاشیں نکالی لی گئی ہیں۔10 روز قبل مسافربردار جہاز کے ایم پی یونیسی جزیرے کے مغربی ساحل کے نزدیک سمندر میں ڈوب گیا تھا۔دسویں لاش جمعہ کی صبح قریبی ساحل سے تقریبا 500 میٹر کے فاصلے پر ملی۔ لاش کی شناخت 42 سالہ آدی سوپانتوکے نام سے ہوئی جو صوبہ مشرقی جاوا کے ضلع بانیووانگی کا رہائشی تھا۔بالی کے تلاش و بچاؤ دفتر کے سربراہ گیڈی ڈارماڈا کے مطابق 77 افراد کی تازہ ترین فہرست میں سے اب تک 51 افراد کو بچایا جا چکا ہے جبکہ 10 افراد ہلاک اور 16 بدستور لاپتہ ہیں۔صوبہ مشرقی جاوا کی بندرگاہ کیتاپانگ سے روانہ ہونیوالا کے ایم پی یونیسی جہاز 29 جون کو بالی کی بندرگاہ گیلی مانوک کے قریب پانی میں ڈوب گیا تھا۔
Load/Hide Comments


