عالمی ادارے ایک معاشی پیکیچ کا اہتمام کریں،عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دنیا کے عالمی اداروں اور رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف لاک ڈاؤن ہے جس سے معیشت تباہ ہو رہی ہے جبکہ دوسری طرف لاک ڈاؤن سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ آج ترقی یافتہ ممالک بھی لوگوں کو مرنے سے نہیں روک پا رہے ہیں، جاپان اور جرمنی نے کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک ایک ٹریلن کا خرچہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہاں لوگو بھوک سے مر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کو مدنظر رکھتے ہوئے میں دنیا کے تمام عالمی اداروں بالخصوص اقتصادی اداروں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک ایسے معاشی پالیسی بنائیں جس سے ہم کرونا کا مقابلہ کر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں