یورو فائنل: سیاہ فام کھلاڑیوں سے بدسلوکی پر شعیب اختر کادکھ کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے یوروکپ کے فائنل کے بعد سیاہ فام کھلاڑیوں پر کی جانے والی تنقید پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یوروکپ کے فائنل میں اٹلی نے انگلینڈ کو پنالٹی شوٹس میں 2-3 سے شکست دی تھی جس کے بعد انگلینڈ کے سیاہ فام کھلاڑیوں کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں گول نا کرنے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانا بنایا جارہا ہے۔
اسی ضمن میں شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے معاملے کو سنگین قرار دیا۔
شعیب اختر نے کھیل کے میدان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مذکورہ تصویر ہزاروں الفاظ کے برابر ہے۔
انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال جیسا کھیل اتنا ظالمانہ بھی ہوسکتا ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ امید ہے راشفورڈ، سانچو اور ساکا نسلی تعصب کا شکار نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی واقعے کی مذمت کی اور کھلاڑیوں کو نسلی استحصال کا نشانہ بنانے کو خطرہ قرار دیا تاہم پولیس کی جانب سے بھی اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں