پنجگور اور تفتان بارڈر پر گاڑیوں کیلئے ٹوکن سٹیکر کی تاجر دشمن پالیسی متعارف کرائی گئی ہے،انجمن تاجران بلوچستان
کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی سیکرڑیٹ سے جاری کردہ بیان پنجگور باڈر کی بندش کے حوالے سے انجمن تاجران پنجگور آل پارٹیز اور سول تنظیموں کی جانب سے تاریخی پرامن ریلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاک ایران باڈر جس میں تربت پنجگور اور تفتان باڈر کیلئے گاڈیوں کو ٹوکن سٹیکر کی نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہیں جو کہ تاجر دشمن پالیسی ہے بیان میں انجمن تاجران پنجگور کے صدر حاجی خلیل دھانی، حاجی سمیع اللّٰہ بلوچ، حاجی نورانی دھانی، ترجمان سراج نور بلوچ،حاجی لشکری، آٹوز گیراج یونین کے صدر حاجی محمد جان اور دیگر نے اپنے کہاہے کہ باڈر کی بندش سے مکران بیلٹ کے تاجر بے روزگار ہورہے ہیں اور اسی سلسلے میں ہم نے انتظامیہ سے کئی بار ملاقاتیں کی اور تمام پارٹیز کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہیں کہ اس فیصلہ کیخلاف 15 جولائی کو ایک عظیم ریلی اور پرامن مظاہرہ کیا جائیگا اور تمام تاجر اور عوام گورنمنٹ کی اس نئی پالیسی کیخلاف اس ریلی میں شرکت کریں


