انڈین ڈیلٹا کوویڈ وائرس کی بلوچستان میں تشخیص ایک تشویشناک صورتحال ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

؎کوئٹہ :پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ انڈین ڈیلٹا کوویڈ وائرس کی بلوچستان میں تشخیص ایک تشویشناک صورتحال ہے دنیا کوویڈ کی چوتھی لہر سے نبردآزما ہے ایسی صورتحال میں ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا، کوویڈ سے بچا کے لئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے 13بڑے شاپنگ مالز میں ویکیسن لگانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ضلعی سطح پر مربوط اقدامات کرکے کوویڈ کی تشخیصی استعداد کار اور ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں ضلعی افسران صحت متحرک کردار ادا کریں تاکہ حکومتی اقدامات کو بار آور بنایا جاسکے اپنے ایک بیان میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو بلوچستان سے بھجوائے گئے ٹیسٹ سیمپلز کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے رپورٹ میں مجموعی کیسز میں سے 11 کوویڈ کیس ڈیلٹا پائے گئے ہیں جو کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سمیت پوری دنیا میں کوویڈ کی چوتھی لہر کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور طبی اداروں کی اطلاعات یہ ہیں کہ اس چوتھی قسم کی شرح پھیلا کافی تیز ہے اس لئے ہمیں بہت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے کورونا ختم نہیں ہوا اس لئے ہر شہری کو ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی شرح تشخیص کو بڑھایا جارہا ہے اس ضمن میں ضلعی افسران صحت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں عید کے موقع پر سوشل ڈسٹینسنگ اور تمام ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے تاکہ کوویڈ کے پھیلا کو روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ویکسین کے لئے بڑے سرکاری اسپتالوں اور خصوصی ویکسینشن مراکز کے علاوہ 13 بڑے شاپنگ مالز میں ویکیسن لگانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے شاپنگ مالز میں محکمہ صحت بلوچستان نے عملہ تعینات کردیا ہے جہاں شہریوں کو کورونا وائرس سے بچا کی ویکسینیشن کی جائے گی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ عید قرباں پر کانگو وائرس کے کیس بھی رپورٹ ہونے کا خدشہ ہے یہ بیماری متاثرہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔ تمام شہری مفاد عامہ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبح شدہ جانوروں کی الائشیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے درست طریقے سے ٹھکانے لگائیں اور جانوروں کی باقیات کھلے مقامات پر پھینکنے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے شہری اس وبا سے بچا کے لئے جس قدر زیادہ احتیاط کریں گے اس قدر تیزی سے معمولات زندگی بحال ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں