تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی،بین الاقوامی گروہ گرفتار
پشاور: تعلیمی اداروں میں بریانی کے ڈبوں میں آئس نشہ سپلائی کرنے والا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا۔ ملزمان سے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ائی جی خیبر پختونخوا کی آئس و دیگر منیشات کی فروخت کی روک تھام کیلئے قائم کی گئی خصوصی ٹیم نے سی سی پی او پشاور کی زیر نگرانی گلبہار پولیس کے ھمراہ ایک حجرے پر چھاپہ مارا۔ خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی کے دوران حجرے سے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے اور بنانے کا کام کیا جاتا تھا، پولیس نے گروہ کے8کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ منشیات کی اس منی فیکٹری سے 7 کروڑ روپے مالیت کی آئس بھی برآمد ہوئی جسے ملزمان بریانی کے ڈبوں میں ڈال کر فروخت کرتے تھے۔ پولیس کی اس کارروائی میں آئس کے بین الاقوامی ڈیلر سمیت 8 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔
Load/Hide Comments


