پنجگور میں کورونا وائرس کے مزید 15 کیسز رپورٹ
پنجگور: پنجگور میں کورونا وائرس کے مزید 15 کیسز رپورٹ حالات دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے شہری احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنے سے گریز کریں سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں محکمہ صحت۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور میں کورونا وائرس میں مذید شدت اگیا ہے ٹیسٹ کے دوران مذید 15 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے پنجگور میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے پرشہریوں میں شدیدبے چینی پھیل گیا ہے محکمہ صحت کے زرائعے کے مطابق کورونا وائرس کو اب بھی لوگ سنجیدہ نہیں لے رہے اس لیے اس کے پھیلاو کا دائرہ وسیع تر ہوتا جارہا ہے اور یہ الارمننگ سچویشن ہے شہری سماجی فاصلوں کا خیال رکھ خود کی اور اپنے اس پاس کے لوگوں کا بھی خیال رکھیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے
Load/Hide Comments


