پٹ فیڈر کینال میں پانی کی قلت، ٹیپل شاخ بند
ڈیرہ مراد جمالی:پٹ فیڈر کینال میں ایری گیشن آفیسران کی عدم دلچسپی زرعی پانی چوروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دینے کے باعث پانی کی قلت شدت اختیار کرنے لگی پٹ فیڈر کینال بیرون میں ساڑھے تین ہزار سے زائد غیرقانی پائپ نکالنے کے بجائے رکن صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکریڑی میرسکندر خان عمرانی کی زمینوں کو سیراب کرنے والی ٹیپل شاخ کو بند کردیا زمینداروں کسانوں کے کروڑوں روپے کے دھان کی پنیری خشک ہونے لگی جبکہ روپا شاخ عمرانی شاخ میں قیامت کے مناظر پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر قحط خشک سالی جانور مرنے لگے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہے مگر ایری گیشن کے آفیسران دفاترز سے غائب کسان زمیندار شدید گرمی میں آفیسروں کو تلاش کررہے ہیں ٹیپل شاخ کے زمیندار وڈیرہ دلاور خان بگٹی کی سربراہی میں کسانوں زمینداروں نے احتجاج دھان کی خشک پنیری دکھائی گئی انہوں نے کہاکہ محکمہ ایری گیشن ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیراعظم کی زرعی پالیسی کو ناکام بناکر علاقے میں خشک سالی قحط کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے اور کہاکہ پٹ فیڈر کینال کو کسان دوست بنانے کے بجائے کسان دشمن بنایا جارہا ہے اور کہاکہ بلوچستان ہائی کورٹ کا حکم نامہ میں ہوا میں اڑا دیا گیاہے کسی بااثر پانی چور زمیندار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور کہاکہ ٹیپل شاخ کو وارہ بندی کے حساب سے سات روز پانی فراہم نہ کیاگیا تو احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کردیں گے۔


