ٹرمپ کا امریکا میں کورونا وائرس کا پھیلاوروکنے کی مہم کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس کا پھیلاوروکنے کی مہم کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ چینی مسافروں پر پابندی کے باعث امریکا میں کورونا وائرس کا خطرہ بہت کم ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابتدا میں حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کورونا کے انسدادی فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں کورونا وائرس کا خطرہ بہت کم ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق ابھی 15 افراد میں کورونا کی نشاندہی ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں مرض بالکل ختم ہو جائے گا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائرس کی وجہ سے حالیہ دنوں اسٹاک مارکیٹ نیچے جارہی ہے جوکہ ٹھیک ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں