مکران ، کورونا کی صورتحال تشویشناک، شرح 30فیصد ہو گئی
مکران(نمائندہ خصوصی) مکران ڈویژن میں کرونا وائرس کی صورت حال تشویشناک،ضلع کیچ میں کرونا وائرس کی شرح 30فیصد ،گوادر میں شرح 23 تک جاپہنچی،ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد میں روز بروزاضافہ ہوتا جارہا ہے ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں تقریبا پچیس کے قریب کرونا وائرس سے متاثر لوگ زیر علاج ہیں متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں کراچی منتقل کردیاگیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیچ کے ایم ایس ڈاکٹر لعل جان بلوچ کے مطابق گزشتہ روز تربت میں 204 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 64 افراد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت تربت سول ہسپتال میں 9مریض داخل ہیں جبکہ دو کی حالت تشویشناک تھی جنہیں گزشتہ روز کراچی منتقل کردیا گیا زرائع کے مطابق کیچ کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں اس وقت پندرہ مریض زیرعلاج ہیں پرائیویٹ ہسپتال زرائع کے مطابق روزانہ دس سے پندرہ مریض داخل ہورہے ہیں قائم مقام ڈی ایچ گوادر ڈاکٹر شیردل بلوچ کے مطابق گوادر میں کرونا وائرس کی شرح 23فیصد ہے یکم جولائی سے 17جولائی تک 1128لوگوں کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے جن میں 162 افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ان کے مطابق ضلع کے مختلف آر ایچ سیز میں آرٹی اے ٹیسٹ کے زریعے لوگوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اب تک 119 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 64لوگوں کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے تاہم آر ٹی اے کے زریعے ٹیسٹ شدہ افراد کو ہدایت کی گئی کہ وہ دوبارہ پی سی آر کے زریعے اپنا ٹیسٹ کروائیں زرائع کے مطابق مکران ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کیچ سمیت گوادر ،پسنی اورماڈہ اور بالخصوص ساحلی پٹی کے دیہی علاقوِں میں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے سینکڑوں افراد بخار ،کھانسی اور زکام کی بیماری میں مبتلا ہیں تاہم دیہی علاقوں کے لوگ اسے موسمی بخار یا پر اسرار بخار خیال کررہے ہیں۔
دوسری جانب ڈی ایچ او کیچ رحیم بلیدی اور ایم ایس تربت ڈاکٹر لعل جان بلوچ اور ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر شیردل بلوچ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس عالمی وبا کو سنجیدگی سے لیں اور زیادہ سے زیادہ ویکیسینیش کرانے کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر عملدرامد کو یقینی بنائیں۔


