جام کمال نے ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر دلی رنج کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیراعلی نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ٹریفک حادثہ میں ہونے والے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں