تربت میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہری رُل گئے
تربت (نمائندہ انتخاب) تربت، عیدالاضحی کے دوسرے اورتیسرے روزبجلی کی طویل بریک ڈاؤن، کیسکو ذرائع کے مطابق عیدکے دوسرے روزایران سے بغیراطلاع کے بجلی بندکی گئی، عیدالاضحی پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی واضح ہدایات کے باوجود کیسکو نے عیدالاضحی پر تربت سمیت مختلف فیڈروں پر عیدکے دوسرے اورتیسرے روزطویل دورانیہ کیلئے بجلی بندکردی تاہم عیدکے دوسرے روز بجلی بندش کا سبب کیسکو ذرائع ایران سے بجلی کی فراہمی منقطع ہونابتاتے ہیں، عیدکے دوسرے روز دوپہرسے رات تک بجلی بند رہی تاہم رات 9بجے بجلی بحال ہوئی جبکہ ناصر آباد فیڈرسمیت مختلف فیڈروں پر تاحال بجلی بحال نہ ہوسکی، جبکہ عیدکے تیسرے روزبھی بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کی گئی، عوام نے کیسکو کی جانب سے شدت کی گرمی، کرونا وبا کی بڑھتی لہرکے باوجود بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کیسکو دانستہ طورپر لوگوں کو پریشان کرنے کی کوشش کررہی ہے۔


