بلیدہ،بارشوں نے تباہی مچادی،زمینی رابطہ منقطع

بلیدہ(نامہ نگار) بارش نے تباہی مچادی،تربت بلیدہ روڈ ٹوٹ چکا ہے اور تربت کا بلیدہ سے زمینی رابطہ معطل،کئی بیمار افراد،خواتین گاڑیوں میں دوسری جانب محصور،انتظامیہ خاموش، تفصیلات کے مطا بق کل رات شدید بارشوں کی وجہ سے بلیدہ تربت روڈ کو نقصان پہنچا ہے،کئی جگہوں میں کھڈے پڑ چکے ہیں جو پانی سے بھرے ہوئے ہیں،دونوں جانب کئی گاڑیاں مریضوں اور خواتین کے ساتھ پھنسی ہوئی ہیں،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آج فوری طور پر ٹھیکیدار کو روڈ کھولنے کیلئے اقدامات اٹھانا چاہیے کیونکہ کئی بیمار دونوں جانب محصور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں