قلعہ عبداللہ، مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
قلعہ عبداللہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، مقتول کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


