حکومت کا قومی ذیلی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے مشن میں حکومت نے قومی ذیلی انسدادپولیومہم آئندہ ماہ چلانے کافیصلہ کرلیا، قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 2 تا 6 اگست جاری رہے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 3دن جاری رہے گی جبکہ 2کیچ اپ ڈیز ہوں گے، کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے 67 اضلاع میں منعقد ہو گی، پنجاب کے22، سندھ 18 اضلاع،خیبر پختوانخواہ 18،بلوچستان کے16 اضلاع اور اسلام آباد میں مہم چلائی جائے گی۔ذیلی انسداد پولیو مہم میں 23 ملین بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے اور اس مہم میں ایک لاکھ 80 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں