الجزائر کا اسرائیلی جاسوسی پروگرام ’پیگاسوس‘ کی تحقیقات کا فیصلہ

الجزائر:افریقی ملک الجزائر کے پراسیکیوٹرجنرل نے اسرائیل کی نجی کمپنی کی طرف سے عالمی شخصیات کی جاسوسی کی مبینہ سازش کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔الجزائری پراسیکیوٹر جنرل نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسرائیل کے پیگاسوس پروگرام کے ذریعے الجزائری شخصیات کی جاسوسی کی تحقیقات کرے اور یہ بتائی کہ اسرائیلی کمپنی نے الجزائرکو جاسوسی کے ذریعے کتنا نقصان پہنچایا ہے۔فرانسیسی اخبار’لی مونڈ‘ کے مطابق مراکشی سیکیورٹی ادارے نے الجزائر کے ایسے چھ ہزار نمبروں کی نشاندہی کی ہے جنہیں مبینہ طور پر ہیک کیا گیا۔ ان میں الجزائر کے سیاسی رہ نما، فوجی افسرا، سابق صدور، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔ یہ نمبر 2017ء اور 2019ء کے دوران نشانہ بنائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں