ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لئے دبئی سے سولویج ماسٹر منگوالیا گیا

کراچی: (انتخاب نیوز) جہاز کو نکالنے کے لئے سولویج ماسٹر دبئی سے ٹگ کے ساتھ کل دوپہر تک کراچی پہنچے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے غیرملکی بحری جہاز کو نکالنے اور اس کی حفاظت کے لئے گزشتہ شام میری ٹائم ہیڈ کوارٹرز میں ڈیزاسٹر رسپانس سینٹر کو فعال کردیا گیا تھا، ہینگ ٹونگ 77 نامی بحری جہاز یو اے ای کی ملکیت اور سنگاپور میں رجسٹرڈ ہے، اور جہاز کو نکالنے کے لئے سولویج ماسٹر دبئی سے ٹگ کے ساتھ کل دوپہر تک پہنچے گا۔اس خبرکوبھی پڑھیں: سی ویو کراچی پر پھنسا بحری جہاز شہریوں کی تفریح کا ذریعہ بن گیاذرائع نے بتایا کہ سولویج ماسٹر جہاز کا معائنہ کرے گا اس کے بعد آپریشن کا آغاز کیا جائے گا، آپریشن میں یو اے ای سے آنے والا ٹگ اور 3 کے پی ٹی کے ٹگ شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ساحل پر پھنسے جہاز کے ٹینک میں 118 ٹن ایندھن موجود ہے، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے تیل رساؤ کے ٹیر ون کی تیاریاں مکمل کرلی ہے، ٹیرون حکمتِ عملی میں تیل کے رساؤ پر قابو پایا جاسکتا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں