قلات، نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
قلات:بلوچستان کے ضلع قلات کے دوردراز علاقہ گزگ شہر میں نا معلوم مسلح افراد نے نجی کمپنی کے نصب شدہ موبائل ٹاور دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا، علاقے میں موبائل فون سروس معطل، بااعتماد ذرائع کے مطابق قلات کے دوردراز علاقے گزگ شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے نصب شدہ ٹاور کے پہلے کیبلز کاٹ دی بعد ازاں ٹاور میں بارودی مواد نصب کرکے ٹاور کو اڑا کر موقع سے فرار ہوگئے جس سے ٹاور کو شدید نقصان پہنچا، ٹاور اڑانے کے بعد علاقے میں موبائل فون سروس مکمل معطل ہوگئی یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں قلات کے علاقے کشان شیخڑی میں بھی نا معلوم مسلح افراد نے مذکورہ یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کو بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا تھا تاہم قلات لیویز نے گزگ میں موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کے خبروں کی تردید کی اور کہا کہ صرف ٹاور سے منسلک کیبلزکاٹ دیئے گئے ہیں مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔


