مستونگ، دومختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی
کوئٹہ/مستونگ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اورمستونگ میں دومختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس اخترآباد کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔اسی طرح مستونگ میں قومی شاہراہ پر غلام پڑینز کے قریب تیزرفتار ویگو گاڑی کی ٹکر سے ایک معصوم لڑکا شدید زخمی ہوگیاجنہیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاگیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساگاڑی ڈرائیورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیامزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


