صوبے بھر میں حالیہ کرونا صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں حالیہ کرونا صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے اگر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی تو صورتحال بہت خراب ہو جائے گی جس پر قابو پا نا مشکل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ مکران ڈویژن میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی صورتحال ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے شروع دن سے کرونا کے روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھائے ہیں اس ضمن میں عوام میں شعور و آگاہی کے حوالے سے مختلف ذرائع سے کمپین چلائی گئیں جس کے ماضی میں خاطر خواہ نتائج آئیں جس کی بدولت صوبے بھر میں کرونا کے کیسز میں کمی آئی اور یہ صرف عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کر نے اور حکومتی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے سے ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ہم صوبے اور ملک کو اس چوتھی اور خطرناک لہر سے محفوظ رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح کرونا کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو حکومت کو مجبوراً سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔ لہذا عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ وہ خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے خاندان کو بھی محفوظ رکھیں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں حکومتی اقدامات اس قدر اہمیت نہیں رکھتے جب تک عوام کا تعاون نہ ہو عوام میں کرونا کے حوالے سے مکمل آگہی آگئی ہے اس کے لئے ہم سب کو کرونا ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کو راغب کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرونا ویکسین حکومتی قائم کردہ مراکز میں وافر مقدار میں موجود ہے ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی ویکسین کرائیں اور اس کے لیے اپنے خاندان کے افراد دوست احباب اور رشتہ داروں کو بھی راغب کریں کہ وہ بھی ویکسین کرائیں جو کرو نا کے لئے نہایت ہی ضروری ہے ماہرین صحت و عالمی ادارے کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کرونا کا خاتمہ جلد ممکن نہیں اور اس کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے اس لیے اس کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں قائم مراکز صحت میں جاکر کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی کرائیں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی طرز زندگی میں کرونا ایس او پیز کو اپنانا شروع کریں تاکہ ہم اس کے عادی ہو سکیں۔


