سبی، چکھڑا کے مقام پر ٹریفک حادثہ، دو افراد شدید زخمی

سبی:سبی جیکب آباد قومی شاہراہ بختیار آباد کے نزدیک چکھڑا کے مقام پر تیز رفتار مزدا ٹرک نے ہائی وے پولیس کی گشت کرنے والی گاڑی کو ٹکر ما ر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدیدزخمی ہو گئے ہیں، مزدا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے مزدا قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق سبی جیکب آباد قومی شاہراہ بختیار آباد کے نزدیک چکڑاکے مقام پر گزشتہ شب ہائی وے پولیس کی گاڑی گشت پر مامور تھی کہ پیچھے سے تیزر فتار مزدا ٹرک نے ٹکر ماڈالی جس کے نتیجہ میں ہائی وے پولیس کے خمیسہ خان ڈومکی اور تاج محمد سیال شدید ذخمی ہوئے ٹکر مار نے کے بعد مزدا ڈرائیور مزدا ٹرک چھوڑ کر رفوچکر ہونے میں کامیاب ہوئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر بختیار آباد لیویز اور ہائی وے پولیس نے دونوں ذخمیوں کو فوری طور پر ڈیر ہ مراد جمالی طبی امداد کے لئے لے گئے جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیا جبکہ لیویز فورس نے مزدا ٹرک اپنے قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی خبر آنے تک ڈرائیور کی تلاش جاری تھی مزید تفتیش لیویز نے شروع کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں