دور افتادہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی ہمارا وژن ہے، جنرل قادر بلوچ

خاران؛سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہاہے کہ خاران جیسے دورافتادہ علاقے میں خواتین کو صحت کے بنیادی سہولیات مہیا کرنا کسی نعمت سے کم نہیں ہیں اس خیالات کا اظہار انہوں نے خاران میں رحیم نور ٹرسٹ زچہ و بچہ ہسپتال کے افتتاحی تقریب سے کیا اس موقع پر ہسپتال کے انچارج سابق سیکرٹری صحت بلوچستان ڈاکٹر محمد عمر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی،ایف سی ونگ کمانڈر خاران رائفل کرنل عمر فاروق،سابق ضلعی نائب ناظم میر محمد اسماعیل پیرکزی،میجر شعیب احمد محمدحسنی،مولوی محمد قاسم چشتی،حافظ جمال ناصر ودیگر علاقائی معتبرین نے بڑی تعداد میں موجود تھے،جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ خاران کی تعمیر و ترقی میرا وژن ہے جو کچھ ہوسکا ہے خاران کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے آج الحمد اللہ اس ہسپتال کے قیام سے پورے رخشان ڈویژن کے لوگوں کو ان کے دہلیز پر صحت کے بنیادی سہولیات فراہم ہوگی اس ہسپتال کا مقصد یہاں کے خواتین جوکہ دوران زچگی عدم سہولیات کی وجہ سے اپنے جانیں کھو بیٹھے لیکن رحیم نور ٹرسٹ ہسپتال میں خواتین سمیت دیگر مختلف علاج معالجہ کی سہولیات موجود ہوگی جبکہ لیبارٹری،ایکسرے الڑاساونڈ اور جدید مشینری کی سہولیات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ میرا پرورش پاک آرمی سے ہیں اور میرے رگ رگ میں پاک آرمی کے خون دوڑ رہی ہیں اور پاک آرمی میری پہچان ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال خاران کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے جس میں کراچی کے ماہر امراض لیڈی میڈیکل آفیسر،سرجن،فزیشن کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ خاران ٹو یک مچ روڑ،گروگ ڈیم،بڈو پل، بناپ واٹرسپلائی پروجیکٹ،کیڈٹ کالج،ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میرے طرف سے خاران کے لئے ایک تحفہ ہے بحیثیت خاران کے فرزند میرا بھی حق بنتا ہے کہ خاران کے عوام کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرسکوں،خاران اور رخشان ڈویژن کے عوام نے مجھے دو بار اپنا عوامی نمائندہ منتخب کیا میں ان کا احسان مند ہوں جنہوں نے مجھے خدمت کا موقع دیا اقتدار آنی جانی چیز ہے اقتدار کے بغیر بھی اپنے عوام کے خدمت کو جاری وساری رکھونگا خاران میں اربوں روپے کے پروجیکٹ میرے کوششوں سے پائے تکمیل تک پہنچ رہے ہیں جس عام آدمی بھی استفادہ حاصل کریگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں مریضوں کے لیے محدود فیس ہوگی جس سے ہسپتال کا خرچہ دینا ہوگا اور ہسپتال مزید اخراجات خود برداشت کریگی اس دوران ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر محمد عمر بلوچ نے مہمانوں کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا اور ہسپتال سے معتلق بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں