بیوی پر شوہر کے موبائل کی جاسوسی الزام، 8 ہزار 100 درہم جرمانہ

دبئی:متحدہ عرب امارات میں شوہر کے موبائل کی جاسوسی کرنے کے الزام میں بیوی پر 8 ہزار 100 درہم کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق راس الخیمہ کی سول کورٹ نے ایک خاتون کو شوہر کے موبائل کی جاسوسی کرنے پر جرمانہ اپنے شوہر کو ادا کرنے کا حکم دیا۔خاتون پر الزام تھا کہ وہ اپنے شوہر اور ان کی پہلی بیوی کے درمیان ہونے والی گفتگو شوہر کے موبائل سے چوری کر کے اس بیٹی کو بھیجتی تھیں۔نجی گفتگو کے لیک ہونے کے بعد پہلی بیوی اور شوہر کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے جو بعد ازاں طلاق کا باعث بنے۔اس سے قبل راس الخیمہ ہی کی عدالت ملزمہ کو شوہر کی ای میلز تک رسائی حاصل کرنے اور پھر نجی گفتگو شیئر کرنے کے الزام میں ایک ماہ قید کی سزا سنا چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں