وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سریاب میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں، بشریٰ رند

کوئٹہ :پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشری رند نے وزیر اعلی جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر سریاب میں پانی کی قلت دور کرنے اور عوامی شکایات کہ حل کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کر دئے ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈائر یکٹر منیجنگ واسا حامد رانا نے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشری رندسے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کوئٹہ شہر میں پانی کی بڑھتی قلیت اور شہریوں کو جلد سے جلد پانی کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اس ضمن میں مختلف منصوبوں اور مجوزہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا محترمہ بشری رند نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پانی کے فراہمی کیلئے جلد سے جلد ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ اور ٹینکر مافیا کو عوام کا استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے پانی کی چوری میں ملوث با اثر شخصیات اور ٹینکر مافیا کو قانون کی گرفت میں لایا جائے کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ جس کیلئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل کوبروئے کا ر لارہی ہے۔ قبل آزیں منیجنگ ڈائر یکٹر واسا کی جانب سے سریاب میں اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے انہیں اگاہ کیا کہ سریاب میں 9ٹیوب ویل کی ری ڈریلنگ کر رہے ہیں جس میں 4مکمل ہوگئے ہیں اور باقی یہ کام جاری ہے جو جلد ہی مکمل ہو جائیں گے۔ اس سے قبل رند گڑھ، طارق ہسپتال اور غوث آباد کے علاقوں کو پانی نہیں مل رہا تھا۔ قلت آب پر قابو پانے کیلئے سریاب کے علاقے میں 69ٹیوب ویل بحال کر دئے گئے ہیں جبکہ ہزارگنجی میں غیر قانونی بورنگ کو روکنے کیلئے 6ٹرانسفارمر قبضے میں لئے گئے ہیں اور مزید غیر قانونی بورنگ روکنے کیلئے کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں