حکومت نے لاک ڈاؤن تو کردیا، سہولیات نہیں دی جارہی ہے، میر یونس عزیز زہری

خضدار: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان مکمل طور پر ناکام ہو چکی حکومت بلوچستان کے نا اہلی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت بلوچستان نے لاک ڈاؤن تو کردیا ہے لیکن دوسری جانب حکومت بلوچستان کی جانب سے شہریوں کو کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے خوراک امداد کا فراہمی اونٹ کے منہ زیرہ کے برابر ہے جبکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے کرونا وائرس کے لئے خریدا جانے والے ادویات حفاظتی آلات میں کرپشن کی خبریں اللہ کی غضب کو دعوت دینے کے مترداف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر لوگوں کو ان کے اخراجات کے مطابق خوراک و دیگر اشیاء ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنادے بصورت دیگر لوگ اپنے گھروں سے نکلیں گے جس کے بعد ان کو کنٹرول کرنا مشکل ہو گا انہوں نے کہا کہ میں اس مشکل وقت میں اپنے حلقہ میں ہوں اور رہونگا بھی جہاں بھی لوگ میری ضرورت محسوس کریں گے میں ان کے ہاں پہنچ جاؤنگا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ان کا مسلسل رابطہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں مل کر عوام کے لئے کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں