لورالائی شہر میں ہوائی فائرنگ کے خلاف حکام بالا نوٹس لیں، عوامی حلقوں کا مطالبہ

لورالائی: لورالائی کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ شہر اور مضافات میں اور خصوصی طور پر کمشنر کالونی میں شادی کے تقریبات میں ہوائی فائرنگ زور وشور کے ساتھ کی جا تی ہے عوامی حلقوں نے حکام بالا ڈی آئی جی پولیس لورالائی،کمشنر لورالائی،ڈی سی لورالائی سے پرزور اپیل اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے عملی طورپر اقدمات اٹھائیں جا ئیں کیونکہ گرمی اور بجلی کے ستائے ہوئے لوگ اس وقت باہر سوتے ہیں فائرنگ کی بیجا استعمال سے لوگوں کو شدید خطرہ ہے اور شادی کرنے والوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ خدا کیلئے اپنی خوشی کیلئے دوسروں کی زندگیوں سے نہ کھلیں اور ضلعی انتظامیہ لورالائی سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ گرمیوں کے موسم میں رات کے وقت ہوائی فائرنگ پر پابندی اور دفع 144 لگائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں