آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پارٹی کی نامزدکردہ کمیٹی سمیت ہر کارکن نے بھر پور کردار ادا کیا ,جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پارٹی کی نامزدکردہ کمیٹی سمیت ہر کارکن نے بھر پور کردار ادا کیا جسکی وجہ سے پارٹی کے امیدوار کو کشمیر برداری نے بڑی تعداد میں ووٹ دئیے، کشمیر انتخابات کی صوبائی کمیٹی کو خراج تحسین اور کشمیر ی بردار ی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنی رہائشگاہ پر نسیم الرحمن ملاخیل کی قیادت میں ملاقات کرنے والے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے قائم پارٹی کی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں انتخابی مہم کمیٹی نے پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے سر توڑ کوشش کی جس کے ثمرات کشمیری عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں ووٹوں کی صورت میں ملے ہیں بہترین کردار ادا کرنے پر کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اور امید کرتا ہوں کہ پارٹی کا ہر عہدیدار اور کارکن اسی طرح جی جان لگا کر پارٹی پیغام کو عام کرنے کی کوشش کریگا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی کشمیر ی عوام کے بھی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کے بیانیے کا ساتھ اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح ہمارا ساتھ دیتے رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں