افغانستان میں سیلاب60جاں بحق درجنوں لاپتہ
نورستان(انتخاب نیوز) افغانستان میں سیلاب کی وجہ سے 60افراد ہلاک جبکہ 150 لاپتا ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو حکام نے کہا ہے کہ صوبہ نورستان کے ضلع کامدیش میں موسلادھار بارشوں کے بعد لاپتا افراد کو ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو ا?پریشن جاری ہے۔ یہ ضلع کابل کے شمال مشرق میں 200 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔نورستان کے صوبائی کونسل کے سربراہ سعید اللہ نورستانی کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ رات سیلاب کی وجہ سے 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’150 افراد تاحال لاپتا ہیں اور 80 کے قریب مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔‘تاہم دوسری جانب نورستان کے گورنر کے ترجمان سعید مومند نے ہلاکتوں کی تعداد قدرے زیادہ بتائی ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہر سال افغانستان میں متعدد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ بارشوں کے دوران زیادہ تر دیہی علاقوں میں بنے مکانات گرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔گذشتہ سال صوبہ پروان میں سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔


