بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی گریشگ زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد، زونل کابینہ تشکیل

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی گریشگ زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت کراچی زون کے نائب صدر وسیم ثابت بلوچ منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خاص بساک کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شکیل بلوچ تھے اور مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر گل حسن بلوچ، بساک کے سینئر کارکن طارق بروت نے بطور اعزازی مہمان اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں تعرفی نشست، مرکزی سرکولر، تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے سیرحاصل بحث رہے۔

اجلاس میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچ طلباء سیاست کو دھبانے اور طلباء تنظیموں میں انتشار پھیلانے کیلئے دوسری قوتوں نے اپنے متعصابہ رویوں پر حامل اپنے تربیت یافتہ لوگوں کو زمہ داریاں سونپ دی ہیں جنہوں نے سوچے سمجھے پالیسیوں کے تحت ہمارے سینئر اور نظریاتی کارکنوں کو تنظیم سے کنارہ کش کرنے اور انہیں طرح طرح کے بے بنیاد الزامات لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ بلوچ طلباء کے اندر بد گمانی اور غیر یقینی کیفیت پیدا ہو اور تنظیمی کارکنوں کے درمیان آپسی اختلافات کو مزید فروغ حاصل ہو۔ بلوچ طلباء کو اس نازک دور میں سیاسی بحرانی کیفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے درمیان ان آستین کے سانپوں اور طلباء اتحاد کو توڑنے والے ان شخصیت کو جاننے اور انکے قوم دشمن پالیسیوں کا ادراک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جب تک ہم اپنے درمیان ان سازشی اور قوم دشمن عناصر سے بیگانگی اختیار کرکے انکو مزید مواقع فراہم کرینگے تو ہمیں آنے والے دنوں میں مزید تقسیم در تقسیم اور انتہائی کٹھن اور مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہمیں دوسرے اقوام سے مقابلہ کرنے کیلئے طلباء کو سیاسی، سماجی اور علم و ادبی میدان میں تربیت دینا تھا مگر چند عناصر نے سوچے سمجھے پالیسیوں کے تحت بلوچ طلباء کو آپسی اختلافات کے اندر الجھایا ہے اور طلباء کو ایک دوسرے کے خلاف بڑھکانے اور دوری پیدا کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر سوشلی بائیکاٹ کرنے پر مجبور کر دیا ہے تاکہ جس کی وجہ سے بلوچ طلباء اپنے اصل مقصد کے بجائے ایک دوسرے کے خلاف میدان میں کمر بستہ ہیں جو کہ ایک انتہائی افسوسناک اور قابل غور بات ہے۔ ان عناصر کو جانچنے، پڑتال کرنے اور احتسابی عمل میں لانے کیلئے باشعور بلوچ طلباء کو متحد ہوکر گفت وشنید کے زریعے ایسے عناصر کو نکال باہر کرنا ہے۔ وگرنہ ہمارے صفحوں میں شامل بلوچ طلباء سیاسی اتحاد کیلئے انتہائی نقصاندہ ہوکر مستقبل میں مزید رکاوٹیں کھڑی کر دینگے۔ تمام بلوچ طلباء کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگا، جب تک ہم منتشر اور تقسیم ہونگے تو ہم کبھی بھی کامیابی کے منزلوں کے طے نہیں کرسکیں گے۔ ہمیں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کو ایک منظم تنظیم کی شکل میں مستحکم کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنماں نے مزید کہا کہ کتاب کلچر کو بلوچستان بھر میں فروغ دینا ہمارا نصب العین ہے۔ کیونکہ کتاب کے بغیر قوم ترقی نہیں کرسکتا۔ جہاں کتاب نہیں وہاں شعور نہیں ہوگا، اور جہاں شعور نہیں وہاں کے لوگوں دنیا کے دوسرے اقوام کا کبھی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ہمیں خود کتابوں سے دوستی رکھنا ہے اور اہم موضوعات پر اسٹڈی سرکلز منعقد کرنا ہوگا۔ سیاسی شعور سرکلز اور بحث ومباحث سے حاصل ہو جاتی ہے۔

اجلاس کے آخر میں آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر کارکنوں کے پیش کئے گئے تجاویز کو زیر غور کرکے اہم فیصلے لئے گئے اور سنگت سکی ساوڑ بلوچ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دے کر الیکشن کے زریعے زونل کابینہ تشکیل دی گئی، جسمیں سنگت سراج نور بلوچ زونل صدر، مجیب بلوچ نائب صدر، اعجاز اسلم بلوچ جنرل سیکریٹری ، عبدالمالک ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور جاوید بلوچ انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوئے۔ اجلاس کے اخر میں تمام کارکنوں سے تنظیمی حلف لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں