مودی کا بھائی مودی کیخلاف میدان میں آ گیا

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ان کا اپنا بھائی میدان میں آ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی نے سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تاجروں کے حق میں بیان دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی ہو یا کوئی اور انہیں تاجروں کے مطالبات ماننے پڑیں گے۔ اگر مودی مطالبات نہیں مانتا تو تاجروں کو جی ایس ٹی دینے سے انکار کر دینا چاہیے۔

پرہلا مودی نے کہا کہ مودی تاجروں کی بات کیوں نہیں سنتے ؟ انہیں سننا پڑے گی۔ وہ اپنے مطالبات قبول کرانے کے لیے مہاراشٹر حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیز کریں

پرہلاد مودی آل انڈیا فیر شاپ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ہیں۔ انہوں نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ایسا ہونا چاہیے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور وزیر اعظم نریندر مودی خود آپ کے دروازے تک آئیں۔

تاجروں کو مخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو اپنے مطالبات کے حوالہ سے خط لکھیں کہ ہم مطالبات پورے ہونے تک جی ایس ٹی ادا نہیں کریں گے۔ ہم جمہوریت میں ہیں، غلامی میں نہیں ہیں۔

مودی کے بھائی کے بیان کی تاجر برادری نے تائید کی اور کہا کہ ہم جی ایس ٹی نہیں دیں گے اور حکومت کے خلاف احتجاج بھی وسیع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں