نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چاغی:نیشنل پارٹی اور بی ایس او پچار کے زیراہتمام شہید نسیم اللہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عاطف بلوچ تحصیل صدر ظفر بلوچ، غلام اللہ بلوچ بی ایس او پچار کے صوبائی سینئر نائب صدر شفقت ناز بلوچ، زونل آرگنائزر وسیم بلوچ، ساجد ایاز بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اور بی ایس او پچار ہر فورم پر ہر بلوچ قوم کے ساتھ زیادتی نا انصافی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کررہی ہے اس وقت ضلع چاغی میں امن و امان انتہائی مخدوش ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں ہے اور ڈاکوں اور قاتلوں کا راج ہے تحصیل چاگیے میں ایک طالب علم نسیم اللہ کو آغوا کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا ملزمان کو انتظامیہ نے با آسانی فرار ہونے میں شامل ہے بلوچ قوم کو دیوار سے لگایا جارہاہے ہے جہاں مظلوم پر ظلم ہوتا ہے وہاں کا آواز نیشنل پارٹی اور بی ایس او پچار بن جاتا ہیں ہم کسی پر ظلم و نا انصافی نہیں ہونے دینگے جسکی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ انتظامیہ اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں بلوچ قوم کے ساتھ ہر میدان میں ہم کھڑے ہیں ایک سازش کے تحت بلوچ قوم کی نسل کشی کی جارہی ہے جوقابل مزمت ہے ریاست کا کام ہیں کہ وہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کریں مگر موجودہ حکومت نا کام ہوچکی جس کی وجہ سے ایسے واقعات ہورہی پیں اور قاتل باسانی اغوا کرکے طالب علم نسیم اللہ کو شہید کردیتا پے اور پراسرار طور پر فرار ہوتا پے یہ ایک سوالیہ نشان ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ قاتلوں کو کفر کردار تک پہنچانے انھوں نے کہا اگر انتظامیہ نے نسیم اللہ کے قاتلوں گرفتار نہ کیا گیا تو نیشنل پارٹی اور بی ایس او پچار سخت احتجاج کیا جائے گا اور اس کی تمام تر زمہ داری ان پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں