بی ایس او پجار گڈانی زون کا سینئر باڈی اجلاس منعقد، سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیربحث

بیلہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنازیشن پجار گڈانی زون کا سینر باڈی اجلاس مرکزی آرگنازر اسد غنی بلوچ کے زیرے صدارت منعقد ہوا جس کے مہمان خاص حب زون کے آرگنازر محمد علی بلوچ تھے اجلاس میں سیاسی صورتحال، تنظیمی امور، آیندہ کا لاحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے اجلاس میں اکثریت رائے سے پانچ رکنی آرگنازنگ باڈی تشکیل دی گی جسکے مطابق آرگنازر عامر بلوچ، ڈپٹی آرگنازر نبیل بلوچ اور عزیربلوچ، صدیق بلوچ، ظہیر بلوچ منتخب ہوئے اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایس او پجار کی جدوجہد کا محور بلوچ طلبا کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کرکے انھیں سیاسی و فکری طور پر تیار کرکے بلوچ قوم کے حقوق کے لے جدوجہد کرنا ہے جسے ہم سیاسی کمنٹمنٹ، نظریاتی پختگی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر ہم تاریخ کا جازہ لیں تو ہمیں دنیا بھر میں ابھرنے والے تحاریک اور انکی کامیابی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار نظر آیگا بلوچستان کے مخدوش حالات بلوچ طلبا سے انکی بلوچ جدوجہد میں بھرپور شمولیت کا تقاضہ کرتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کا گرین بیلٹ کہلانے والے نصیر آباد کا پانی بند کرکے وہاں کے عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے جسکے خلاف دیے جانے والے دھرنے پر فارنگ کرکے یہ ثابت کیا گیا کہ انکے نظروں میں بلوچ عوام کی کوی وقعت نہیں بلکہ انھیں بلوچ وطن میں موجود وسال سے دلچسپی ہے انہوں نے گڈانی میں ایشا کے بڑے شپ بریکنگ یارڈ کی موجودگی کہ باوجود تعلیمی سہولیات کے فقدان کو لمحہ فکریہ قرار دیتیہوے کہاہے کہ جان بوجھ کر گڈانی کے عوام کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے جسکے خلاف بی ایس او پجار گڈانی کے دوست موثر آواز بلند کریں انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچ قوم میں یکجہتی کا فقدان ہی مشکلات و مسال کا سبب ہے بلوچ قوم کو فرسودہ قبالی تفرقات میں ڈال کر انھیں تقسیم در تقسیم کا شکار کیا گیا ہے انہوں نے نومنتخب آرگنازنگ باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ قومی بقا کے لے پرامن جدوجہد کے پروگرام کو طلبا تک پہنچاینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں