صحت کے شعبے کا تعلق عوام سے ہے، مستحکم بنائیں گے، ضیاء لانگو

قلات:۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو  نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے کا براہ راست تعلق عوام سے ہے اس کو ہر حال میں مستحکم بنائیں گے عوام کو معیاری سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں خاطر خواہ وسائل خرچ ہو رہے ہیں جس کے نتائج عوام کے سامنے ہونے چاہییاور اگر سیاسی جماعتوں کو اقتدار میں آنے کا شوق ہے تو انہیں پہلے عوام کی خدمت کرنا ہو گی، صوبائی حکومت نے ضلع قلات کے عوام کے لئے لیے ایمبولینسز کا تحفہ دیا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایمبولینسز کی فراہمی پر جام کمال خان کے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ضلع قلات،کوٹ لانگو، میں مختلف یونین کونسلز،تخت نرموک،بینچہ،نیمرغ، شیخڑی، کپوتو اخروک، ایمبولینسز کی چابیاں تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، صرف نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ قلات کیعوام پر فرض ہے کہ وہ ان ایمبولینسز کا خیال رکھیں تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قلات کے عوام ہمیشہ دکھ درد میں ساتھ دینے والے ہیں،وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ہم سب کو صحت کے معاملے میں سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایمبولینس کی قیمت  لاکھوں روپے ہے جس میں ابتدائی طبی امداد، ایمرجنسی کی تمام جدید سہولیات میسر ہیں۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ قلات کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت نے یہاں کے عوام کو جو امن کا تحفہ دیا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات جس میں میں تعلیم، صحت، روزگار اور کھیل کے مواقعے فراہم کیے جائیں۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی یوسف لانگو،بابو رمضان لانگو،عبدالرحمن شاہوانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اس حوالے سے ہمارا عزم ہے کہ صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہم سب  مل کر کام کرے گی تقریب کے شرکاء نے وزیر داخلہ کا ایمبولینس  کی فراہمی پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں