امریکا کا افغان مہاجرین کیلئے نیا منصوبہ متعارف کرانے کیلئے تیار

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ بعض افغانوں کو امریکا میں پناہ گزینوں کے طور پر آباد کرنے کا نیا منصوبہ متعارف کرائی گی۔غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اس پیش رفت سے متعلق امریکی انتظامیہ کے عہدیدار اور دو آزاد ذرائع نے تصدیق کی ہے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آئند چند روز میں منصوبے کا باقاعدہ اعلان کیے جانے کی توقع ہے جسے ’ پرائیرٹی ٹو ریفیجی‘ کا نام دیا گیا ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تاحال تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

مذکوہ منصوبے سے متعلق انکشاف ایسے وقت پر ہوا ہے جب افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا رواں ماہ کے تک مکمل ہوجائے اور دوسری جانب جنگ زدہ ملک میں طالبان کا اثرو رسوخ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ . جوبائیڈن کو قانون سازوں اور سماجی حقوق کے اداروں کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے کہ جو افغان شہری افغانستان میں جاری جنگ میں امریکی افواج کا ساتھ دیتے رہے ان کے کچھ کیا جائے کیونکہ وہ طالبان کے انتقام کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

انتظامیہ کے حکام نے کہا کہ نیا پروگرام سے وہ افغان شہری مستفید ہوسکیں گے جو امریکی فنڈز پر چلنے والے پروگرام، غیر سرکاری اداروں اور میڈیا سے وابستہ تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ افغان باشندے جو بطور مترجم یا امریکی حکومت کے لیے کام کرتے تھے وہ اسپیشل امیگریشن ویزا (ایس آئی ویو) پروگرام کے اہل نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں