بیلہ، کپاس کی خرید میں سرکاری ریٹ ہوا ہو گئے

بیلا؛کپاس کے بیوپاری خریداروں کی لوٹ کھسوٹ عروج پر سرکاری مقررہ ریٹ پر کپاس کی خریداری نہیں ہو رہی بیوپاری اونے پونے داموں پر خریداری مقامی زمیندار مالی نقصان سے دوچار ہیں تفصیل کے مطابق بیلا میں کپاس کے خریدار بیوپاریوں اپنی من مانیاں جاری رکھی ہوئی ہیں کپاس کا خریداری نرخ چھ ہزار روپے مقرر ہے جبکہ بیوپاری زمینداروں سے فی من پانچ ہزار روپے سے پانچ ہزار ایک سو روپے میں خرید کی مانگ کرتے ہیں اور فی من سے ایک کلو کٹوتی بھی کی جا رہی ہے مقامی زمینداروں نے نیشنل پریس کلب بیلا میں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیوپاریوں کی من مانیوں کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں اور نہ ہی ہمارا کوئی پرسان حال ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف پہلے ہی زمیندار مہنگے بیج کھادوں زرعی ادویات اور دیگر اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہوئے اور مقروض ہیں دوسری جانب کپاس کی اونے پونے داموں خرید نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے انہوں نے محکمہ زراعت کے اعلی حکام ڈپٹی کمیشنر لسبیلہ اور اسسٹنٹ کمیشنر سب ڈویژن بیلا سے مطالبہ کیا ہے کہ کپاس کے خریدار بیوپاریوں کی لوٹ مار کا نوٹس لے کر غریب زمینداروں کو مالی خسارے سے بچایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں