بحریہ ٹائون ، سیکورٹی عملے کا خاتون پر گھر خالی کرانے کیلئے تشدد

بحریہ ٹائون کے سیکیورٹی عملے کا بحریہ ٹائون کے اندر خاتون پر تشدد زبردستی گھر خالی کروانے کے لئے لہو لہان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹائون کی رہائشی خاتون فضہ کے گھر میں سیکیورٹی عملے نے گھُس کر خاتون اور اس کے معصوم بچوں پر تشدد کرکے گھر سے نکالا اور خاتون تشدد سے بے ہوش ہوکر اسپتال پہنچ گئی۔ متاثرہ خاتون فضہ خان کا کہنا ہے کہ جس مکان میں وہ رہتی ہے اس کے بارے میں کیس عدالت میں چل رہا ہے اور ملیر کی عدالت نے سات اگست کو سماعت ہے۔ خاتون کہنا ہے کہ اس کو مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ گذشتہ جب سے اس نے بحریہ ٹائون کے خلاف بات کی ہے اس کا جینا عذاب بنا دیا گیا ہے۔ بحریہ ٹائون کا سیکیورٹی انچارج مسلسل اس کو ہراساں کر رہا ہے۔ اس نے پولیس تھانے کو بھی آگاہ کیا ہے اور عدالت میں بھی پٹیشن دائر کی ہے لیکن اس کو پھر بھی مارا پیٹا گیا۔ خاتون نے حکومت اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ اس کی زندگی کو بحریہ ٹائون کے سکیورٹی عملے سے خطرہ ہے اس کو تحفظ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں