پنجگور، پٹرول فی لیٹر 165روپے میں فروخت ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں

پنجگور(انتخاب نیوز)پنجگور میں فی لیٹر پٹرول 165 روپے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کو چاہیئے کہ لوگوں کو ملکی سستا پٹرولیم کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پٹرولیم ناپید ہونے کی وجہ سے فی لیٹر قیمت 165 روپے تک پہنچ گیا ہے پہلے ایران سے علاقے میں تیل آتا تھا آب تیل خصوصاً پٹرول کی بندش کی وجہ سے علاقے میں پٹرولیم ناپید ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پنجگور کے لوگوں کو ایران بارڈر سے پٹرول کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں یا فوری طور پر علاقے میں ملکی پٹرولیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ لوگ سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہے ہیں اور اگر چند روز میں تیل کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو علاقے کے تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر سمیت عام عوام سخت متاثر ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں