تربت،ڈی سی آفس پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج، کیسکو چیف آفیسر عدالت میں پیش

تربت (نمائندہ انتخاب) تربت‘ کیسکو کی جانب سے ڈی سی آفس کے سامنے مظاہرے کے دوران کیسکو کی گاڑی کی توڑپھوڑ کاایف آئی آر درج کرلیاگیا، ایف آئی آرمیں آبسرکے باشندوں محمد یاسین ولد دادکریم،عارف کریم ولدمحمدکریم اور محمدنسیم ولد عبدالصمد کونامزد کرلیاگیا، ایس ڈی او کیسکو تربت مہیم خان کی مدعیت میں تربت سٹی تھانہ میں 28جولائی کو آبسر کے عوام کی جانب سے ایس ای کیسکو کے خلاف ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کے دوران توڑپھوڑ کامقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ منجانب سب ڈویژنل افیسر آپریشن سب ڈویژن کیسکو تربت منجانب اسٹیشن ہاؤس آفیسرتربت مراسلہ نمبر5890-95مورخہ31-07-2021عنوان چاکیدگی ایف آئی آر، میں واپڈاکیسکو تربت میں بطور ایس ڈی او آپریشن تعینات ہوں اورایس ای کیسکو مکران کے ساتھ سرکاری گاڑی پر بجلی فراہمی کے معاملات اورکم بجلی کی شکایت پرغورکرنے کیلئے مورخہ28-7-2021بوقت 11بجے ڈی سی آفس تربت گئے جہاں پرپہلے سے تقریباً 200سے250افراد پرمشتمل ہجوم جن کی سربراہی یاسین ولددادکریم، عارف کریم ولد محمدکریم اورمحمدنسیم ولد عبدالصمد سکنہ مرادمحلہ آبسرکررہے تھے جوواپڈاکے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے، ہمارے وہاں پہنچنے پر ہم پر 3افرادنے ہجوم میں موجود تمام شرکاء کوہمارے خلاف اکسایا۔ ہمارے زیراستعمال کیسکو واپڈا کی گاڑی پراڈو برنگ نیلا رجسٹریشن نمبر554.167پر حملہ آور ہوکر مذکورہ سرکاری گاڑی کو پتھروں سے توڑپھوڑ کر مکمل طورپر ناکارہ بنادیااوروہاں پرموجودکیسکو حکام کو جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیں مذکورہ افرادنے کمشنر، ڈی سی آفس کے اندر گھس کرتوڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی جن کی توڑپھوڑ کی تصاویربھی موجودہیں جوسرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کررہے ہیں۔ بالا1تا3مشتمل افرادنے بلاوجہ عوام کوہجوم کی شکل میں اکٹھاکرکے ان کا اکساکر کیسکو کی سرکاری گاڑی کونقصان پہنچا کر کارسرکارمیں مداخلت کی اورکرونا وباء کے دوران ہجوم کی صورت میں اکھٹے ہوکر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ بالاہجوم میں موجود1تا3نامزد اوردیگرتمام نامعلوم اشخاص کے خلاف دعویدار ہوں۔ قانونی کاروائی کی جائے، پولیس کی جانب سے ایس ڈی اوکیسکو تربت کی درخواست پر دفعہ186، 353،506 427،147 اور109کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا اور مقدمہ کی تفتیش پر آئی پی پولیس نوربخش کومامورکردیاگیاہے۔
تربت مکران میں بجلی بحران پر بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجی زئی ایڈووکیٹ کے آئینی درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس روزی خان بڑیچ کا سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکو مکران کا عدالت عالیہ میں عدم حاضری پر برہمی کا اظہار،بلوچستان ہائیکورٹ کے جج روزی خان بڑیچ نے حکم دیا کہ ایک گھنٹہ کے اندر چیف آفیسر کیسکو کو عدالت میں حاضر کیاجائے جس پر چند گھنٹے کے تاخیر کے بعد دوبارہ کیس کا سماعت ہوا،چیف آفیسر کیسکو عدالت میں حاضر ہوکر مکران کیچ میں بجلی کے بحران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کے کمی بہتر بنانے اور جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر درخواست گزار بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجی زئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مکران میں کرونا کی وجہ سے حالات ابتر ہیں اسپتالوں میں بجلی نہیں،گھروں میں بجلی نہیں،لوگ احتجاج کررہے ہیں اس موقع پر ہائیکورٹ کے جج جسٹس روزی خان بڑیچ نے حکم دیا کہ تین دن کے اندر تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرایا جائے اور بتایا جائے کہ کیسکو نے کیا اقدامات کئے ہیں کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے وکیل سلیم لاشاری اور راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ کر رہے تھے۔؎

اپنا تبصرہ بھیجیں