پنجگور، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، والد قدیر احمد

پنجگور(انتخاب نیوز) معصوم بچہ قدیر احمد کے والد محترم خلیل احمد انتہائی شریف اور غریب انسان ہیں وہ چتکان بازار میں چائے فروخت کرکے اپنے بچوں کے پیٹ پالتے ہیں وہ کہتا ہے کہ میرا کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور صبحِ سے شام تک اپنا محنت مزدوری کرتا ہے گزشتہ روز قدیراحمد ولد خلیل احمد رہائشی قلم چوک جو اپنے گیٹ کے سامنے دیگر بچوں کے ہمراہ بھیٹا ہوا تھا کہ اسی اثنا میں ایک موٹر سائیکل سوار نے اکر بچے کو پیر سے پکڑکر موٹرسائیکل پر گھسٹتے ہوئے لے گیا اور محلے کی گلی میں گلے میں رسی ڈال کر شدید زخمی حالت میں اسے چھوڑ کر چلاگیا جہنیں بعدازاں اسپتال لے جایا گیا جو جانبر نہ ہوسکا

اپنا تبصرہ بھیجیں