رونے کیلئے ’شوٹنگ کے دوران گلیسرین استعمال نہیں کرتی‘کبریٰ خان

اداکارہ ایک نجی ویب شو میں جلوہ گر ہوئی تھیں اور دوران شو میزبان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
کبریٰ خان نے بتایا کہ وہ ڈراموں میں رونے کے لیے گلیسرین کا استعمال نہیں کرتیں، اداکارہ کے بیان پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا ہمیشہ ایسا ہوتا ہے اس کے جواب میں کبرٰ ی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ایسا ہوتا ہے اور جب میرا موڈ نہ ہو تو میں خود گلیسرین مانگ لیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اب کرداروں کو بہتر طور پر سمجھنے لگی ہوں، جب میں کسی کردار سے متعلق اسکرپٹ پڑھ رہی ہوں تو اس کردار سے ہمدردی محسوس کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور اس کردار میں جذبات کو شامل کردیتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کام سے تین سال کا وقفہ لیا کیوں کہ میں الجھی ہوئی تھی کہ مجھے اداکاری کو جاری رکھنا بھی چاہیے یا نہیں؟ اس دوران سکون کی تلاش میں تھی لیکن بعد ازاں میں اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ الجھن میرے کام سے متعلق نہیں لہٰذا فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ میں اس الجھن سے کیسے نمٹتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں