قصور ریپ کیس میں 3ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی
قصور :پنجاب کے ضلع قصور میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے2019ریپ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا،مجرمان میں شمعون، جاویدعرف کالو اور ہارون شامل ہیں جب کہ ایک ملزم یونس کوشک کافائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا،مجرمان پر 2019میں 14سالہ لڑکی سے زیادتی کا الزام تھا جو ثابت ہو گیا، پولیس نے کیس میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن پر دو سال سے مقدمہ چل رہا تھا،عدالت نے شواہد اور گواہان کی بیان کے بعد فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔
Load/Hide Comments


