وزیر اعظم عمران خان 10اگست کو لسبیلہ کا دورہ کرینگے
حب(نمائندہ انتخاب) وزیر اعظم عمران خان 10اگست کو ضلع لسبیلہ کا دورہ کرینگے وزیر اعظم اوتھل اور وندر کے درمیان کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کے اطراف میں پاک نیوی کے تعاون سے گرین پاکستان منصوبے کے آغاز کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی ہمراہ ہونگے لسبیلہ انتظامیہ نے وزیر اعظم کے مجوزہ دورے کی تیاریوں کا آغاز کردیا اس حوالے سے معتبر ذرائع بتاتے ہیں کہ پاک نیوی نے اوتھل اور وندر کے درمیان کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کے دونوں اطراف گرین پاکستان منصوبے کے تحت درخت لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جسکا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان 10اگست کو لسبیلہ پہنچیں گے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وندر اور ڈام سونمیانی کے قریب ساحلی علاقہ بھڑہ کے مقام پر ہیلی پیڈ تیار کیا جارہا ہے جہاں پر باقاعدہ تقریب کا انعقاد ہو گا ۔
Load/Hide Comments


