افغانستان، میدان وردک میں مسافر گاڑی پر راکت حملہ، 5افغان شہری جاں بحق

کابل:افغان وسطی صوبہ میدان وردک میں مسافر گاڑی پر راکٹ حملہ کے نتیجے میں 5 افغان شہری جاں بحق اور 7 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے صوبائی پولیس اور اراکین صوبائی کونسل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب ایک مسافر ویگن وسطی صوبہ میدان وردک سے افغان دارالحکومت کابل جارہی تھی کہ نامعلوم سمت سے گاڑی پر راکٹ سے حملہ کیا گیا جس کی زد میں آکر گاڑی بڑی طرح تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار 5 افغان شہری موقع پر جاں بحق اور 7 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم رپورٹس کے مطابق طالبان نے افغان فوج کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ افغان فوج نے عام شہریوں کو طالبان سمجھ کر گاڑی راکٹ فائر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں