ژوب، ٹیلی نار موبائل سسٹم ناکارہ، عوام کیلئے وبال جان
ژوب:بلوچستان کے ضلع ژوب میں موبائل سنگنل عوام کیلئے وبال جان بن گئے،تفصیلات کے مطابق کلی گردہ بابرٹیلی نار ٹاور015 کا چارجنگ سسٹم بالکل ناکارہ ہو چکا ہے۔ کچھ سولرز تیز ہوا کی وجہ سے گر چکی ہے ابھی تک ٹیلی نار انتظامیہ کی طرف سے سولرز دوبارہ لگانے کیل کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا سگنل روزانہ رات 9:00 بجے کے بعد غائب ہو کر اگلے صبح 9:00 تک غائب رہتا ہے۔ علاقے کا عوام سگنل نہ ہونے کی وجہ سے شدید کرب میں مبتلا رہتے ہیں.اندرون ملکی مسافر اور بیرون ملکی مسافر احباب اپنے پیاروں سے تسلی بخش حال احوال نہیں کر سکتے ہم اہلیان علاقہ ڈی سی ژوب کمشنر ژوب اور ٹیلی نار انتظامیہ سے پر زور اپیل کرتے ہیں۔ کہ اس اہم مسئلہ کا نوٹس لے اور ٹیلی نار ژوب انتظامیہ کو پابند کریں تاکہ تمام علاقہ ژوب اور شیرانی کے ٹاورز اور خاص کر کلی گردبابر015 ٹاور کا مرمت جلد ازجلد کروا دیں اور عوام اس جدید دور میں روابط رکھنے سے محروم نہ رہے۔


