امریکا اور یونان میں جنگلاتی آتشزدگی کی تباہ کاریاں

واشنگٹن:امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں لگی جنگلاتی آگ کو ریاست کی تاریخ میں دوسری بدترین آتشزدگی قرار دے دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس تباہی کی وجہ سے کم ازکم تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس آگ پر قابو پانے کے لیے پانچ ہزار سے زائد فائر فائٹرز فعال ہیں۔ ادھر یونانی جزیرے ایویا میں بھی جنگلاتی آگ نے تباہی مچا رکھی ہے۔ اس برس یونان میں گزشتہ تیس برس بعد شدید گرمی پڑی، جس کے نتیجے میں آگ بھڑکی۔ ان واقعات کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں