ناگا ساکی پر ایٹمی حملے کے 76 برس مکمل
ٹوکیو :جاپانی شہر ناگا ساکی میں ایٹمی حملے کے 76 برس مکمل ہونے پر خصوصی یادگاری تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نو اگست1945کو امریکا نے اس جاپانی شہر پر جوہری بم گرایا تھا، جس کی وجہ سے بڑی پیمانے پر تباہی پھیلی تھی۔ اس ایک بم کے نتیجے میں کم ازکم ایک لاکھ بیس ہزار افراد مارے گئے تھے۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکا نے چھ اگست کو ہیرو شیما پر بھی ایٹمی حملہ کیا تھا۔ پیر کے دن ناگاساکی کے میئر نے ایک تقریب سے خطاب میں امریکا اور روس سے مطالبہ کیا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


